283

سٹاک ہوم میں پاکستان زندہ باد کڈز فیسٹیول 2017۔

ہمارے پیارے ملک پاکستان کو آزاد ہوئے ستر سال ہوگئے ہیں اور آجکل پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود پاکستانی آزادی کی سترویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ عام طور پر جشن آزادی تمام عمروں، ذاتوں اور مذہبوں سے بالا تر ہو کر منایا جاتا ہے اور بچے بڑوں کی نسبت جشن آزادی میں سب سے زیادہ سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹاک ہوم میں مشہور سماجی شخصیت جناب عمران کھوکھر صاحب کو بچوں کا جشن آزادی منانے کا خیال آیا اور اس سلسلے میں انہوں نے پچھلے سال اگست میں سویڈن میں پاکستانی بچوں کا پہلا جشن آزادی منایا، جسمیں سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر صاحب سمیت سینکڑوں پاکستانی بچوں اور بڑوں نے شرکت کی تھی۔

اس سال سویڈن میں موجود پاکستانی بچوں کا دوسرا جشن آزادی منایا گیا۔ اس پروگرام میں حسب معمول مہمان خصوصی سویڈن اور فن لینڈ میں موجود پاکستانی سفیر جناب طارق ضمیر صاحب تھے۔ سٹاک ہوم سے کئی مشہور پاکستانی شخصیات نے بچوں سمیت اس پروگرام میں شرکت کی۔

بچوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے روایتی لباس زیب تن کئیے ہوئے تھے اور وہ پاکستان سے محبت کے اظہار کے لئے ترانے گا رہے تھے۔ تین بچوں نے پاکستان کی برّی بحری اور ہوائی فوج کی یونیفارم پہن کر پریڈ کی اور وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

پروگرام کی ٹیم نے پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے بےشمار سوالات تیار کئیے ہوئے تھے، جو ملٹی میڈیا کے ذریعے بچوں سے پوچھے گئے اور جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

پاکستان سے اخوت فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب جو پاکستان کی سترویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرنے خاص طور پر سویڈن آئے ہوئے تھے، خرابِی صحت کی وجہ سے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکے تھے اور انکا ویڈیو پروگرام حاضرین اور بچوں کو سنوایا گیا۔ ڈاکٹر صاحب نے بچوں کے جوش اور ولولے کو سراہا اور انہیں محنت کرنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔

پروگرام کے آخر میں سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر صاحب نے تقریر کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سفیر صاحب نے اپنی تقریر میں اس پروگرام کو اپنی زندگی کے اچھے ترین پروگراموں میں شمار کیا اور عمران کھوکھر صاحب کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے بچوں کے جوش ولولے اور پاکستان سے محبت کی تعریف کی اور یہ دعا کی کہ ہم انشااللہ پاکستان کی سویں سالگرہ بھی منائیں اور تب تک یہ بچے بڑے ہو چکے ہونگے اور آگے انکے بچے بھی یہی پروگرام کر رہے ہونگے۔

آخر میں پاکستان کی سترویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور حاضرین محفل کی کیک اور کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔

اردونامہ کی طرف سے عمران کھوکھر صاحب کو ایک کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی جاتی ہے اور یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بچوں کے اس میلے کو نیوٹرل رکھیں گے اور کسی ایک میڈیا گروپ کی بجائے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انشااللہ!

پاکستانی بچے چاروں صوبوں اور تینوں افواج کے لباس زیب تن کئے ہوئے
شہزاد ملک بیٹی کے ہمراہ، کاشف بھٹہ، آصف بٹ
سویڈن میں پاکستانی سفیر طارق ضمیر صاحب
پروگرام کی میزبان
مشہور سماجی شخصیت ظفر چوہدری
سٹاک ہوم میں بلوچ سردار محمد علی لاشاری
مشہور سماجی شخصیت آصف بٹ
کاشف عزیز بھٹہ
ظفر چوہدری، طارق محمود

ظفر چوہدری، عامر علی ندیم

شہزاد ملک، کاشف، محمد علی لاشاری، ظفر چوہدری، عامر علی ندیم

ظفر چوہدری، طارق محمود، ابوبکر بٹ
طارق ضمیر
سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستانی سفیر طارق ضمیر
پاکستان زندہ باد پروگرام کے آرگنائزر عمران کھوکھر
پروگرام میں پاکستانی سترویں سالگرہ کا کیک
 پاکستان زندہ باد ٹیم کے ہمراہ سفیر پاکستان
 پاکستان زندہ باد ٹیم کے ہمراہ سفیر پاکستان
عمران کھوکھر، ظفر چوہدری
 اڈیٹر اردونامہ طارق محمود اور عمران کھوکھر

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

سٹاک ہوم میں پاکستان زندہ باد کڈز فیسٹیول 2017۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں