Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
1,056

سویڈش سٹوڈنٹ ویزہ حاصل کرنے کا طریقہ

اردونامہ کی طرف سے ہمارے ان پاکستانی خواتین وحضرات کی مدد کیلئے پروگرام شروع کیا گیا ہے جو سویڈن کے ویزہ کے حصول کے سلسلے میں مسائل سے دو چار ہیں۔

اس سلسلے میں سٹاک ہوم سویڈن کے مشہور ماہر قانون اور وکیل جناب شفقت کھٹانہ صاحب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جناب شفقت صاحب کا دفتر سٹاک ہوم کے دل میں سوویاویگن پر واقع ہے جہاں چھ سات سویڈش وکیل انکے انڈر کام کرتے ہیں اور خود شفقت صاحب انتہائی ملنسار اور عجزوانکساری رکھنے والے انسان ہیں۔

ویزے کئی اقسام کے ہوتے ہیں جن میں وزٹ ویزہ، سٹوڈنٹ ویزہ، اسائلم یعنی سیاسی، مذہبی، انسانی پناہ، فیملی ویزہ اور بہت سی دوسری اقسام کے ویزے شامل ہوتے ہیں۔

اس سلسلے میں ہم پہلے تعلیمی ویزے کے بارے میں بات کریں گے۔ سویڈن میں کسی زمانے میں ایشین اور افریقن لوگوں کیلئے پڑھائی مفت ہوتی تھی مگر آجکل ہر کسی کو فیس دینی پڑھتی ہے۔ عام طور پر سویڈن آنے کیلئے کسی ایجنٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی اور آپ یونیورسٹی میں ایڈمشن اور ویزہ خود ہی اپلائی کرسکتے ہیں۔ لوگ ایجنٹوں کے ذریعے ویزہ اپلائی کر کے بہت سارا پیسہ ضائع کر دیتے ہیں۔

اگر آپ سویڈن پڑھنے کیلئے آنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل ویب سائیٹ وزٹ کریں اور کسی یونیورسٹی میں ایڈمیشن حاصل کریں۔

ایڈمیشن ملنے پر مندرجہ بالا ویب سائیٹ کی مدد سے ویزہ اپلائی کریں۔

مزید تفصیلات کیلئے اردونامہ کے چیف اڈیٹر طارق محمود کی میزبانی میں سویڈش ماہر قانون شفقت کھٹانہ صاحب کے انٹرویو کی ویڈیو دیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں