684

پرمانینٹ ویزہ ملنے سے پہلے طلاق ہونے پر بیوی سویڈن میں کیسے رہ سکتی ہے؟

سوال : میں نے اپنے شوہر سے 6 سال قبل شادی کی تھی اور میں ستمبر 2017 میں سویڈن آ گئی تھی، ہم گذشتہ ساڑھے تین سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ میں نے اپنے پرمانینٹ ویزہ کیلئے درخواست دی تھی لیکن مائیگریشن بورڈ نے کہا کہ انہیں انٹرویو کی ضرورت ہے لہذا ہم نے گذشتہ ہفتے انٹرویو بھی دے دیا تھا، لیکن اس دوران میرے شوہر نے مجھے بتائے بغیر نہ صرف طلاق اپلائی کر دی بلکہ اس بارے میں مائیگریشن بورڈ کو مطلع بھی کردیا۔ میں یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہوں اور دوسرے سال کی طالب علم ہوں ، میں اگلے سال گریجویشن کروں گی، پڑھائی کے ساتھ ساتھ میں فل ٹائم جاب بھی کر رہی ہوں، کیا اب طلاق پر مائگریشن بورڈ مجھے سویڈن سے ڈپورٹ کر دے گا؟

جواب:

اگر آپ سویڈش ورک یونین کی ممبر ہیں تو آپ ان سے قانونی مشورہ طلب کرسکتی ہیں۔ اگر آپکا خاوند آپکو طلاق دینا چاہتا ہے تو آپ سویڈن سے خصوصی تعلقات ثابت کرتے ہوئے سویڈن میں ہی رہ سکتی ہیں، ان خصوصی تعلقات میں مستقل ملازمت، اچھی معیشت اور سویڈش معاشرے سے اچھے روابط شامل ہیں۔