Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
291

گلالئی کے گلہائے رنگ و رنگ۔

یک نہ شد دو شد۔ ابھی مریم کے مصائب ختم نہیں ہوئے تھے کہ سیاسی افق پہ ایک نیا ستارہ نمودار ہو گیا۔ جب مریم بی بی کا حسن کرشمہ ساز ثابت نہ ہوا تو قدرے نوجوان حسینہ کو میدان میں اتار دیا گیا۔

2013 سے عمران خان کے پیغامات آرہے تھے۔ میں نے اپنے والد سے بات کی۔ میرے والد نے مصلحت کے تحت خاموش رہنے کا کہا۔ عمران میسیج کرتا رہا۔ میں قوم کے وسیع تر مفاد میں برداشت کرتی رہی۔ 4 سال تک برداشت کرتی رہی۔ میرا ایک مشن تھا۔ میرا مشن بس کل ہی مکمل ہوا ہے۔ 4 سال کے بعد میری قبائلی غیرت، عزت اور ہمیت نے جوش مارا۔ میری غیرت کی دیگ کے نیچے آگ میں تھوڑی سی لکڑیاں امیر مقام نے بھی ڈال دیں۔ لیکن قوم کا وسیع تر مفاد ہمیشہ مد نظر رہا۔ این اے 1 کا ٹکٹ آگ پہ پانی کا کام کر سکتا تھا مگر وہ بھی نہ ملی۔

میں نے اگر ق لیگ چھوڑی، اگر پیپلز پارٹی چھوڑی، اگر در در کے چکر لگائے تو قومی مفاد میں

ٹھیک ہے میں نے کے پی کے کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست کہا وہ بھی قومی مفاد میں تھا۔

میں نے جو الزام لگائے ہیں عمران خان کو چاہئے کہ وہ جواب دے۔ میں کہاں سے ثبوت لاوں؟ ایک تو 4 سال تک میں ذلیل و خوار ہوئی اور ثبوت بھی میں دوں؟ توبہ تھوڑا سا انصاف کریں۔ میرے پاس تو نوکیا فون تھا۔ اس پہ میسیچ آتے ہی خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔ بلیک بیری پہ محفوظ رہتے ہیں۔ بار ثبوت ملزم پہ ہوتا ہے مدعی پہ نہیں۔ سیٹ میں نے نہیں چھوڑنی۔ سیٹ چھوڑنے کے لئے لی تھی؟

میری بہن اگر شارٹس میں سکواش کھیلتی ہے تو کیا وہ جینز یا غرارہ پہن کے کھیلے؟ کیسی باتیں کرتے ہیں آپ بھی؟ دیکھیں ہمارے گھر کا ماحول بڑا سخت ہے یعنی بڑا مذھبی ہے۔ میری بہن کھیل کھیل کر ہلکان ہو جاتی ہے اب اگر وہ کسی مرد سے مالش کروا لیتی ہے تو کیا برا ہے؟

نواز شریف بےچارہ کتنا اچھا ہے۔ ہائے اللہ۔

کم بارکر جھوٹ بولتی ہے۔ نواز نے صرف آئیفون کی آفر کی تھی۔ کم نے اس بات کو غلط سمجھ لیا۔ نواز کا مطلب یہ تھا کہ کم سارا دن کام کر کر کے تھک جاتی ہوگی اس لئے رات میں فون کر کے نواز بھائی تھکاوٹ اتار دیتے۔ کچھ پاغل لوگ اس کو ٹھرک کہتے ہیں۔ بھلا یہ کوئی ٹھرک ہے؟ ٹھرکی تو عمران ہے۔

بحرحال میں نے مریم کو میسیج بھیجا ہے کہ آو بہن ہم دونوں ملکر کام کریں قوم کے وسیع تر مفاد میں۔ جی کام کیا کرنا ہے؟ اف یہ بھی میں سمجھاؤں؟ ہم دو حسینائیں جب میدان میں آئیں گی تو عمران کو نا اہل کرواکے ہی دم لیں گی۔ اگر ضرورت پڑی تو کشمالہ اور ماروی میمن کو بھی بلا لیں گی۔ مریم اورنگزیب بھی؟ اف وہ تو بھدی سی ہے گولی مارو اسے۔ دیکھنا مریم جو قطری نہ کر سکا میرا حسن کر دکھائے گا۔ عائشہ ذرا خیال سے۔ اری فکر کیوں کرتی ہو میں نے ابھی ایک ہی رنگ دکھایا ہے ابھی تو میں نے بڑے گل کھلانے ہیں۔ میرا نام ہے گلا لئی یعنی گلا لئی آئی اور گلہائے رنگ و رنگ لائی۔
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

3 تبصرے “گلالئی کے گلہائے رنگ و رنگ۔

  1. حمزہ بھائی پنجابی زبان میں ایک بات کے کئی مطلب نکلتے ہیں۔ اس نام کے بھی کئی مطلب ہو سکتے ہیں، ڈنڈا یا پھول لینے والی۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اب رحمت بھائی کو ہی پتہ ہے اصل مطلب کیا ہے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں