261

کیا بھارت تنہا ہورہا ہے؟ آغا عاطف خان

ہندو بنٔیے کا بڑھکیں مارنے کا شوق ، لے بیٹھا بھارت کو ، جنرل وی کے سنگھ ( سابق بھارتی آرمی چیف ) نے مودی پر سے لعنتوں کا پریشر ہٹانے کیلئے بیان دیا ( میں بھارتی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر چین نے دس بار بھارتی علاقوں میں در اندازی کی ہے تو بھارت ، پچاس مرتبہ چینی علاقوں میں در اندازی کرتا ہے ۔ لیکن ہم خبر کو منظر عام پر نہیں لاتے ) ۔ ۔ ۔ یہ بیان بھارت کیخلاف الٹا پڑ گیا ، چینی بیان آیا ہے کہ جنرل وی کے سنگھ کے بیان سے واضح ہو چکا ہے ، بھارت ہی اصل مجرم ہے ، در انداز ہے ۔ ۔ ۔ اب چین مکمل در اندازی کا اختیار رکھتا ہے ، کہاں اور کیسے ، یہ فیصلہ اب چین کرےگا ۔ عالمی ماہرین اسے سفارتی محاذ پر چینی فتح قرار دے رہے ہیں۔ جلتی پر تیل کا کام جنرل بخشی نے کر دیا ، کہا ، اگر ترکی اپنا رویہ ٹھیک نہیں کرتا تو بھارتی نیوی کو چاہئے وہ یونان کی مدد کیلئے ، بحیرہ روم میں جہاز روانہ کر دے ، یہ بیان ترکی کیلئے اشتعال انگیز ہے ، ترکی ، پاکستان کو یہ بیان جواز فراہم گیا کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ اب کھل کر ڈیفنس پیکٹ کریں ۔ سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں۔

بھارتی ایئر فورس کے چیف نے خطرہ بھانپتے ھوۓ ، چین سے درخواست کی ہے کے وہ پاکستان کیساتھ ملکر بھارت کیخلاف جنگی منصوبہ بندی نا کرے ، یہ بھارت ، چین کا باہمی معاملہ ہے جبکہ راج ناتھ سنگھ نے راجھے سبھا ( انڈین سینیٹ ) میں کھل کر کہا ہے ہم نے کیلاش رینج ہائیٹس چھوڑ دی ہیں۔۔۔بپن راوت ، نروانے نے کھل کر بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا ہے ، ہم چین ، پاکستان سے کم از کم اگلے پانچ سال تک نہیں لڑ سکتے ، کوئی درمیانی راستہ نکالیں ، پہلے اگلے پانچ سال تک اپنی بھارتی افواج کو مضبوط کریں ، ہتھیار وغیرہ وغیرہ ، خرید کر دیں پھر جنگ کی بات کریں۔ در اصل بھارت کیلاش رینج ھائیٹس سرینڈر کر چکا ہے ، چین کے سامنے ، ڈیل کے تحت ، آج کے بعد ان علاقوں سے بھارت کا کوئی تعلق نہیں ہو گا ۔ ۔ ۔ بدلے میں چین سے گارنٹی مانگ رہا ہے ، چین مزید علاقوں پر قبضہ نہیں کرے گا ،  باقی معاملات بات چیت سے طے ہونگے ۔ ۔ ۔ چین کرتا یہ ہے دس کلو میٹر انکے علاقے میں گھس جاتا ہے ، بھارت ڈس انگیجمنٹ کا شور مچاتا ہے ، یہ ایک کلو میٹر پیچھے ہٹ جاتے ہیں ، بھارت اپنی عوام کو خوش کرنے کیلئے کہتا ہے ڈس انگیجمنٹ ہو گئی۔

چین نے بھارت کو آفر دے دی ہے اگر آپ ہماری بنائی ہوئی ایل اے سی کو تسلیم کر لیتے ہیں تو آپکو معافی مل سکتی ہے ، اگر بھارت ، چین کی بتائی ہوئی ایل اے سی تسلیم کر لیتا ہے تو مودی ، بی جے پی ، ہندتوا ایجنڈا اور اکھنڈ بھارت کا نظریہ کسی کو منہ نہیں دکھا سکتے ۔ اگر نہیں مانتے تو صورت حال بھارت کیلئے بہت زیادہ خطرناک ہے ۔ جو بائیڈن , چین کیساتھ جنگ تو نہیں کرتا ، اندرونی رپورٹس کیمطابق ،2021 بھارت کیلئے خطرناک ہونے جا رہا ہے ،  2022 بدترین ہو گا ، 2023 میں جنگ ہو گی وہ بھی انفارمیشنل ، انٹیلی جنس ، الیکٹرو میگنیٹک سپیکٹرم ، سپیس وار ۔ ۔ ۔ بھارت روایتی جنگ کیلئے ہتھیار اکھٹے کر رہا ہے ، بپن راوت ، نروانے ، مودی کے کہنے پر بجٹ سو گنا بڑھا لیں ، جو جنگ بھارتی سوچ ہے وہ ہونی ہی نہیں۔۔۔

اوپر سے پاکستانی جے ایف سیونٹین تھنڈر کے مقابلے پر بھارت نےلوکل سطح پر تیجاس نامی جہاز تیار کیا ، طیارے میں ڈیزائن ، سیفٹی ، پرفارمینس ایشوز اسقدر زیادہ ہیں ، خامیاں اتنی ہیں کہ بھارتی ایئر فورس میں شامل نہیں کیا جا سکتا ، اسے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے ، مستقل بنیادوں پر ۔ اب بھارتی ڈیفنس منسٹری کو 48 ہزار کروڑ کی لاگت سے لائٹ کمبیٹ ایئر کرافٹ کی تیاری کا آرڈر دینا پڑ رہا ہے۔ تیجاس کی تیاری پر جو خرچ آیا وہ الگ ۔ ۔ ۔ سکھ کسانوں نے 18 فروری کو پورے بھارت کی ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، کسانوں کیمطابق پہلے چار لکھ ٹریکٹر آۓ تھے ، ابکی بار پورے چالیس لاکھ ٹریکٹر ہونگے ۔ بھارتی حکومت شدید دباؤ میں ۔ ۔ ۔ ہر طرف سے جوتے۔۔ جبکہ بھارتی لیڈنگ صحافی ( آکاش جوشی ، ایکسپریس نیوز ، بھارت ) کا کہنا ہے ، اب بھارت کو پاکستان سے سبق حاصل کرنا چاہئے ، جس نے بھارت کا سافٹ امیج چھین لیا ہے ، آج بھارت دنیا بھر میں ،تعصب ، شدت پسندی ، نفرت کا طوق گلے میں ڈال کر پھرتا نظر آ رہا ہے ، جبکہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے آ چکا ہے ۔ تیس سال سے بھارتی عدالتیں بابری مسجد شہید کرنے والوں کو سزا نہیں دے سکیں ، بلکہ حکومتی سربراہ مودی خود رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ کر بھارتی مسلمانوں سے دشمنی مول لے رہا ہے ، جبکہ پاکستان میں کے پی کے میں مندر کو نقصان پہنچایا گیا ، ایک ماہ میں پاکستانی عدالت کا فیصلہ آگیا ، مندر کی دوبارہ تعمیر کا حکم دے دیا گیا۔۔

سری لنکا سے بھی بھارت کی چھٹی ہو رہی ہے ، سری لنكا موجودہ صورتحال میں انتہائی اہم ملک ہے ، وزیر اعظم عمران خان 22 فروری سے دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ رھے ہیں ، امریکا ، بھارت کی خواہش ہے سری لنکا انکے ساتھ رہے ، جبکہ سری لنکا کہ پاکستان آرمی سے زبردست ترین تعلقات ہیں ۔ سری لنکا ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے ۔ ۔ ۔ ہمبن ٹوٹا بندر گاہ چین کے پاس ہے ، تامل باغیوں کو سری لنکا میں شکست پاکستانی افواج کی مدد سے دی گئی تھی جو بھارتی پراکسی تھی ، پاکستان کے دفاعی تعلقات بہت زبردست ہیں سری لنکا کی فوج کیساتھ  ۔ ۔ ۔ خیر پچھلے آرٹیکل میں بھی اس ایشو پر لکھ چکا ہوں ، عمران خان دنیا کے ان چند لیڈران میں شامل ہونے جا رہے ہیں جو سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے ، جواہر لعل نہرو ، ایوب خان ، زیڈ اے بھٹو ، مارگریٹ تھیچر ، مودی یہ سب سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کر چکے ہیں۔۔ ایک ایشو یہ بھی سری لنکا میں سر اٹھا رہا تھا کہ وہاں پر مسلمانوں کو جنکی اموات کرونہ کیوجہ سے ہو رہی تھیں ، دفنایا نہیں جا رہا تھا ،  جلانے کے حکومتی احکامات تھے ، مسلمان بہت تنگ ہو رہے تھے ۔ ۔ ۔ عمران خان کے دورے سے قبل ہی مسلمانوں کو اب دفنانے کی اجازت دے دی گئی ہے ، جس پر سری لنکن مسلمان عمران کے دورے کو بہت خوش آئند قرار دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ پاکستان کی سری لنکا میں انٹری ہو رہی ہے ، یہاں سے بھی بھارت ، جاپان کا ایگزٹ لگ چکا ہے ۔ ۔ ۔  

یونان کے سفیر نے پاکستانی نیول چیف سے ملاقات کی ہے ، یہ ملاقات ترکی ، یونان کے باہم تعلقات طے کروانے کیلئے اہم قدم ہو سکتا ہے۔ پاکستان کا گلوبل سطح پر کردار بڑھتا جارہا ہے ، ان دنوں پاکستان کی زیر قیادت امن 2021 کے نام سے فوجی مشقیں شروع ہو رہی ہیں ، 45 ممالک کی نیول افواج کراچی بندر گاہ پہنچ رہی ہیں ، جسے پاکستان کی بہت بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے ، کیونکہ بھارتی مالا بار ایکسرسائزز کو اب تک پذیرائی نہیں مل سکی جبکہ پاکستانی امن مشقوں کو دنیا سراہ رہی ہے ، امریکہ ، چین ، روس نیوی مشقوں میں پہلی بار اکھٹے بحیرہ عرب میں حصہ لے رہے ہیں۔ افغانستان میں امن معاہدہ خطرے میں پڑتے ہی کابل پر قبضے کی جنگ شروع ہو چکی ہے ، کابل میں پولیس چیف مارا جا چکا ہے ، دوسری جانب پاکستانی آرمی چیف نے ہنگامی کور کمانڈر کانفرنس کے ذریعے نئی امریکی انتظامیہ کو پیغام دے دیا ہے کہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت پاکستانی مفادات کا اگر خیال نا رکھا گیا تو پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے ۔ قطر ، مصر ، سعودی عرب ، اردن ، ترکی ، آذر بائیجان کے آفیشلز کیساتھ ملاقاتوں میں بہت سے راز پنہاں ہیں۔۔۔۔۔

آخر میں ایرانی جوہری لیڈنگ سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے ، ایرانی خفیہ ایجنسی کے وزیر محمود علوی نے قاتلانہ حملے کی سازش بے نقاب کرتے ہوئے کہا محسن فخری زادہ کے قتل میں مسلح افواج کے اہل کار ملوث ہیں ، دو ماہ قبل پورا پلان پتہ لگ چکا تھا ، پانچ روز قبل مقام و ایکشن کا پتہ چل گیا تھا ، سازش کو ناکام مسلح افواج نے کرنا تھا ، اسی لئے سدباب نہیں کیا گیا ، افواج میں سے ہی سازش تیار ہوئی ۔ ۔ ۔ ایرانی فوج ہی اپنے ایٹمی سائنس دان کی قاتل نکلی ۔ ۔ ۔ امریکہ ، اسرائیل ، بھارت کی جڑیں اتنی گہری ہیں ، ایران میں ۔ ۔ ۔