آج 5فروری ہے آج کے دن ہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوری دنیا میں تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دنیا کا پرانا حل طلب مسئلہ ہے جہاں کے رہنے والوں کے حقوق تسلیم کرنے کے باوجود انھیں حقوق نہیں دیے جا رہے ساری دنیا کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کرکے یہ کہتی ہے کہ وہ حق پر ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت انھیں یہ حق دلوانے کی جرآت نہیں کر رہی اس بارے میں منافقت سے کام لیا جاتا ہے ایک طرف تسلیم کیا جاتا ہے کہ وہ مظلوم ہیں بھارت اور اسرائیل ظلم کر رہا ہے لیکن زبانی کلامی دنیا فلسطین اور کشمیر کی حمایت کرتی ہے لیکن عملی طور پر بھارت اور اسرائیل کو من مانی کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے بھارت خود اقوام عالم میں یہ وعدہ کر کے آیا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے گا اور وہ جو فیصلہ کریں گے اس کو قبول کیا جائے گا لیکن بھارت پچھلے 75 سالوں سے غاصبانہ قبضہ کر کے کشمیریوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہے انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کشمیر میں ہو رہی ہیں ظلم اور جبر کا کوئی ایسا حربہ نہیں جو کشمیریوں پر نہ آزمایا گیا ہو پیلٹ گنوں سے انسانی جسموں کو کھوکھلا کر دیا گیا لوگوں کو اندھا بنا دیا گیا خواتین کی بے حرمتی کے سب سے زیادہ واقعات مقبوضہ کشمیر میں ہوئے ہیں طویل ترین کرفیو اور نوجوانوں کی ہلاکتیں کشمیر میں ہو رہی ہیں پوری وادی فوجی چھاونی بنی ہوئی ہے اس کے باوجود بھارت آذادی کشمیر کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکا البتہ اب زبردستی بھارت کشمیر کا خصوصی سٹیٹس تبدیل کر کے وہاں آبادی کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کشمیری دراصل پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں بانی پاکستان نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے لیکن انتہائی بدقسمتی ہے کہ ہم کشمیر پر وہ توجہ نہیں دے پا رہے جس کی ضرورت ہے ہم آپس میں دست وگریبان ہیں اور دشمن اپنا کام پکا کرتا جا رہا ہے مضبوط پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دوام بخش سکتا ہے کمزور پاکستان کشمیر کے نظریہ کو نقصان پہنچا رہا ہے پاکستان اس وقت شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے معاشی ابتری نے پاکستان کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں اوپر سے پاکستان کے دشمنوں نے دہشتگردی کی جنگ ہم پر مسلط کر دی ہے پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرا ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے توانائی کا بحران ہماری انڈسٹری کو تباہ کر رہا ہے ہم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا کرنا ہے سب سے پہلے پاکستان کے اندر یکجہتی کی ضرورت ہے ہمارا ازلی دشمن ہمارے حالات اور ہماری اندرونی لڑائیوں سے خوب فائدہ اٹھا رہا ہے اوپر سے ہمارے حکمران نہ جانے کس کی خواہش پر بھارت سے اچھے تعلقات کے خواب سجائے انھیں مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں ایسے حالات میں جبکہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے الیکشن کا سال ہے حکمرانوں کو خود پتہ نہیں کہ وہ کتنے دن ہیں ایسے میں کون آپ کی پیشکش کو قبول کر کے آپ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی بات کر سکتا ہے ایسے حالات میں بھارت کو آفر کروانا کسی صورت بھی درست نہ تھا اس سے پاکستان کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے پہلے اپنے آپ کو درست کریں پاکستان کے حالات مستحکم کریں پھر آپ کسی سے بات کرتے بھی اچھے لگتے ہیں ایسے حالات میں آپ کی آفر پر کسی نے کان بھی نہیں دھرے بلکہ بھارت تو اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے نہیں بھیج رہا اور ہم ان سے بہتر تعلقات کی باتیں کر رہے ہیں اگر آپ باوقار طریقے سے زندہ رہنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے قوم کو یکجا کریں غیریقینی کی فضا ختم کریں سیاسی معاشی اور دفاعی طور پر اپنے آپ کو مضبوط کریں ہم آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں تماشا بنے ہوئے ہیں اور باتیں کر رہے ہیں برابری کی بنیاد پر مذاکرات کی ایسے میں کون آپ سے بات کرے گا خدارا پاکستان کامذاق نہ آڑائیں خدارا ذاتی لڑائیوں سے نکل کر ملک کے بارے میں سوچیں ہماری اندرونی کشمکش سے نہ صرف ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ کشمیر کاز بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اسی صورت ممکن ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط کریں
224