جنرل پرویز مشرف نے صدارت سے مستعفی ہونے سے پہلے پنجاب میں اربوں روپے مالیت کی آٹھ سو ایکڑ کے لگ بھگ زرعی زمین اپنے گھریلو ملازمین اور ان پٹواریوں اور ضلع افسروں کو دینے کی منظوری دے دی تھی جنہوں نے مشرف دور میں کھربوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین ڈھونڈ ڈھونڈ کر فوجی حکومت کے حوالے کی تھی اور جسے مشرف نے اپنے پسندیدہ فوجی افسران میں اندھا دھند تقسیم کیا تھا۔ مشرف کے جانے کے بعد شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلی بنے تو انہوں نے اپنی سابقہ حکومت گرائے جانے کے غصے کی وجہ سے یہ زمینیں دینے سے انکار کردیا تھا، لیکن عثمان بزدار نے کمال پھرتی کا ثبوت دیتے ہوئے ، ان تمام لوگوں کو مشرف کی تجویز کردہ زمینیں الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
فوجی افسران کو سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کرنے کی ابتداء کا سہرا پاکستانی فوج کے جد امجد جنرل ایوب خان کے سر جاتا ہے، موصوف کے جسم میں حکومت پر قبضہ کرنے کا ایک ایسا کیڑا پیدا ہوا تھا جو ان سے ہوتا ہوا جنرل یحییٰ، جنرل ضیاء الحق اور جنرل مشرف تک پہنچ گیا، آجکل یہ کیڑا موجودہ جرنیلوں کے جسم میں بھی بدستور موجود ہے اور کسی بڑی تبدیلی نہ آنے کی صورت میں تاقیامت آنے والے جرنیلوں میں بھی منتقل ہوتا رہے گا، یہ علیحدہ بات ہے کہ موجودہ بین الاقوامی حالات میں پاکستانی جرنیل حکومت پر قبضہ کرنے سے قاصر ہیں، کیونکہ انہیں ہلہ شیری دینے والا امریکہ آجکل خود پھنسا ہوا ہے، امریکی آشیرواد کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک میں مارشل لاء نہیں لگ سکتا، اگر ایسا ہوجائے تو امریکہ بہادر اس ملک پر ایسی ایسی پابندیاں لگا دیتا ہے کہ اس ملک کی حکومت اور عوام کیلئے سانس لینا دوبھر ہوجاتا ہے۔ پاکستانی جرنیلوں نے مجبوری کے عالم میں کچھ سالوں سے پاکستانی حکومت کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے چلانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، دنیا کی نظر میں جمہوری حکومت چل رہی ہوتی ہے لیکن پس پردہ فوج اپنے مقاصد بلا روک ٹوک حاصل کررہی ہوتی ہے۔
بنگلہ دیش بے سروسامانی کے عالم میں ہمارے مجاہد جرنیلوں سے آزاد ہو کر ترقی کی بلندیوں کی طرف گامزن ہے، ہر شعبہ میں بنگلہ دیش پاکستان سے آگے ہے سوائے آئی ٹی کے شعبہ میں، جہاں پاکستانی ایکسپورٹ پانچ ارب ڈالر سالانہ ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کی ایک ارب ڈالر سالانہ ہیں، بنگلہ دیش ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے کہ اس فرق کو بھی ختم کردے اور اسکی محنت سے لگ رہا ہے وہ وقت دور نہیں ہے جب بنگلہ دیش آئی ٹی کی صنعت میں بھی پاکستان سے آگے نکل جائے گا۔
پاکستانی آبادی اکیس کڑور جبکہ بنگلہ دیش کی آبادی سولہ کڑور ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی 305 ارب ڈالر جبکہ بنگلہ دیش کا 250 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان کی فی کس سالانہ اِنکم 1651 ڈالر جبکہ بنگلہ دیش کی 1751 ڈالر ہے۔ پاکستان کا کل قرضہ دو کھرب اٹھارہ ارب ڈالرز ہے جبکہ بنگلہ دیش کا ایک کھرب اٹھتّر ارب ڈالرز ہے۔
پاکستانی ایکسپورٹس 25 ارب ڈالرز جبکہ بنگلہ دیش کی 37 ارب ڈالرز ہے۔ پاکستانی امپورٹس 56 ارب ڈالرز جبکہ بنگلہ دیش کی 43 ارب ڈالرز ہے۔ یہاں ہمیں خوش ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے، کیونکہ کسی ملک کی ترقی کیلئے اسکی ایکسپورٹس کا امپورٹس سے زیادہ ہونا ہوتا ہے جبکہ ہمارے ہاں یہ بالکل الٹ ہے۔
پاکستانی فارن کرنسی ذخائر 16 ارب ڈالرز جبکہ بنگلہ دیش کے 43 ارب ڈالرز ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایک بنگالی ٹکہ تقریباً دو پاکستانی روپے کے برابر پہنچ گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ترقی کرنے کی وجہ اسکی فوج کا حکومت کے نیچے کام کرنا اور بنگلہ دیشی سیاستدانوں کا اپنے ذاتی مفاد کے ساتھ ساتھ ملکی مفاد کو بھی مدنظر رکھنا ہے، جبکہ پاکستان کے ترقی نہ کرنے کی وجہ اسکے جرنیلوں کا حکومتی کاموں میں زیادہ عمل دخل اور پاکستانی سیاستدانوں کا اپنی ذاتی کرپشن کو ملکی مفاد پر ترجیع دینا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان اس وقت سیکیورٹی مسائل میں گھرا ہوا ہے اور فوج بےانتہاقربانیاں دے کر پاکستان کی حفاظت کررہی ہے، لیکن ان قربانیوں کی آڑ میں پاکستانی جرنیل اور پاکستانی سیاستدان دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹ کر کھا بھی رہے ہیں، اگر آج پاکستانی سیاستدان اور فوجی جرنیل ایماندار بن جائیں تو پاکستان فوری طور پر ترقی کی طرف گامزن ہوجائے گا اور خطے میں اقتصادی طاقت بن کر ابھرے گا، ہم رمضان میں روزہ رکھ کر یہ دعا ہی کرسکتے ہیں، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے اور تمام انسانیت کو کرونا کی وبا سے محفوظ رکھے آمین!
#طارق_محمود
I need to to thank you for this wonderful read!! I certainly enjoyed every little bit of it. I have got you book marked to look at new stuff you post… my webpage Nordvpn Coupons Inspiresensation
Helpful info. Lucky me I discovered your website by accident, and I am surprised why this coincidence did not came about earlier! I bookmarked it. Also visit my site: nordvpn coupons inspiresensation – t.co,
Hi, of course this post is truly fastidious and I have learned lot of things from it regarding blogging. thanks. Feel free to surf to my site – nordvpn coupons inspiresensation; http://tinyurl.com/24yrpcga,
I visited several blogs except the audio feature for audio songs current at this website is genuinely wonderful. my website … nordvpn coupons inspiresensation
350fairfax nordvpn promo code wonderful points altogether, you simply gained a emblem new reader. What would you suggest in regards to your submit that you just made some days in the past? Any certain?
I’m not that much of a internet reader to be honest but your blogs really nice, keep it up! I’ll go ahead and bookmark your website to come back later on. Cheers Here is my blog post: eharmony special coupon code 2025
Very nice article. I definitely love this site. Keep writing! Also visit my web blog: vpn
Its like you read my mind! You seem to understand a lot approximately this, such as you wrote the book in it or something. I feel that you simply can do with a few percent to drive the message house a little bit, but other than that, this is excellent blog. An excellent read. I’ll certainly be back. https://tinyurl.com/235hnz7u gamefly free trial Feel free to surf to my page: https://tinyurl.com/28555853
Hello to every one, the contents existing at this web site are genuinely amazing for people knowledge, well, keep up the nice work fellows. https://tinyurl.com/2dhs6xmh what is a vpn Also visit my web site: https://tinyurl.com/2ax86k6l
Yes! Finally something about what does vpn mean is a vpn.
Thanks for sharing your thoughts about vpn. Regards
Hi there, I think your blog might be having internet browser compatibility problems. Whenever I look at your website in Safari, it looks fine but when opening in I.E., it has some overlapping issues. I just wanted to provide you with a quick heads up! Besides that, great blog! https://tinyurl.com/ylp5rfgb eharmony special coupon code 2025 my webpage https://tinyurl.com/yvodnsan
Superb blog! Do you have any tips for aspiring writers? I’m planning to start my own website soon but I’m a little lost on everything. Would you propose starting with a free platform like WordPress or go for a paid option? There are so many choices out there that I’m completely overwhelmed .. Any recommendations? Bless you! Also visit my web site – http://winkler-martin.de/messages/61849.html (winkler-martin.de)
You could definitely see your enthusiasm in the work you write. The sector hopes for even more passionate writers like you who aren’t afraid to say how they believe. At all times go after your heart. Also visit my website: https://tinyurl.com/uvyb2m6
Hurrah, that’s what I was looking for, what a material! existing here at this webpage, thanks admin of this site. vpn https://www.highlandguides.com Also visit my site … https://www.highlandguides.com/