Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
735

بجلی کی وائرنگ کرواتے ہوئے تھمبل ضرور استعمال کریں !

زیر نظر تصویر سے آپ کو تھمبل کا مطلب سجھ آ جائے گا ، ہمارے ہاں تھمبل عام طور پر صرف انڈسٹری وائرنگ میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ گھروں وغیرہ میں جگاڑ کے زریعے کام چلایا جا تا ہے

اس جگاڑ کو لوکل زبان میں “مڑوڑا ” کہا جاتا ہے ، کسی بھی الیکٹرک تار کو آپس میں جوڑنے یا سوئچ وغیرہ میں فٹنگ کے لیے پہلے اس کو گھما گھما کر مڑوڑا دیا جاتا ہے اور پھر اس پر ٹیپ چڑھا دی جاتی ھے

یہ ایک وقتی حل ھے لیکن اس میں سپارکنگ کا خطرہ رھتا ہے ، گھروں کے مین بورڈ اور سوئچز میں سپارکنگ اور دھماکے کی بڑی وجہ یہی ہوتی ھے ، چونکہ ھمیں (مجموعی طور پر ) سیفٹی کے نام سے چڑ ہے اس لیے نہ تو الیکٹریشن اس بات پر دھیان دیتے ہیں اور نہ ہی فٹنگ کروانے والے اس کے لیے زائد رقم استعمال کی جاتی ہے

ترقی یافتہ ممالک میں ایسی جگاڑ نہیں کی جاتی بلکہ جہاں پر الیکٹرک وائرنگ کے لیے تار کا جوڑ لگانا ھو گا وھاں ” کیبل لگز ” تھمبل ضرور استعمال کیے جاتے ہیں حتیٰ کہ باریک سی وائر جس پر پانچ واٹ کا بھی لوڈ ھو اس کے لیے بھی کنیکٹر یا تھمبل استعمال کیے جاتے ہیں

بجلی کی تاروں سے آگ لگنے کی بڑی وجہ سپارکنگ ہی ھے اور سپارکنگ کی بڑی وجہ تاروں یا تار کا ایکویپمنٹ کے ساتھ مضبوط جوڑ نہ ھونا ہے ، تھمبل یا کنکٹر اس جوڑ کو مضبوط اور دیرپا بنا دیتے ہیں ، ہمارے ھاں جوڑ لگانے کے لیے جو الیکٹریکل ٹیپ استعمال کی جاتی ھے وہ مستقل حل نہیں ھے ، کچھ عرصے بعد اس کی مدت معیاد ختم ھو جاتی ھے جبکہ کنیکٹر کے زریعے جوڑ بھی مضبوط اور لمبے عرصے کے لیے ھوتا ھے

کنیکٹر اور تھمبل کو لگانا زیادہ آسان ھے لیکن بھیڑ چال کی وجہ سے عمومی طور پر الیکٹریشن حضرات اس کو استعمال نہیں کرتے

اگر آپ وائرنگ کو محفوظ بنانا چاھتے ہیں تو کنیکٹر ، تھمبل کا استعمال ضرور کروائیں اور اگر آپ الیکٹریشن ہیں تو دوسرے سامان کے ساتھ مالک سے ضرور اس کو بھی منگوائیں اور اس کے لیے ضروری پلاس وغیرہ بھی پاس رکھیں

توصیف ملک