Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
211

یونان میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا ایتھنز یونان) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونان میں شہادتِ اِمام حُسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  حضرت امام حسین علیہ السلام نے جان کانذرانہ دے اسلام کو باطل اور کفریہ نظریات سے قیامت تک کے لیے پاک کر دیا، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میرے بعد قران میری عترت یعنی سے میرے اہلِ بیت سے جڑے رہنا کبھی گمراہ نہیں ہوگے، انھوں نے کہا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیر کوئی دل مومن اور مسلمان نہیں ہو سکتا یہ قران اور صاحبِ قران کے فرامین ہیں، حُب رسول کاتقاضا یہ ہے۔ جس سے مصطفیٰ ﷺ نے محبت کی ہم بھی اس سے محبت کریں۔ انھوں نے کہا کہ یزید باطل نظریہ کا نام ہے اور حسین حق و صداقت کا نشان ہیں، انھوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار کی محبت پر فخر کرو یہ جنت میں لے جانے والا عمل ہے۔ 

کانفرنس میں علمائے کرام، مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز  شخصیات، نے شرکت کی منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، منہاج نعت کونسل، منہاج ڈائیلاگ فورم، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اور اس کے تمام ذیلی مراکز کے صدور و ناظمین، رفقاء و وابستگان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری محمد اقبال وڑائچ، احمد جاوید، فیض عالم قادری، علامہ محمد نواز ہزاروی، غلام مرتضیٰ قادری، ارسلان خرم چیمہ، غلام عباس مصطفوی و دیگر قائدین و کارکنان بھی موجود ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کانفرنس کے شاندار انعقاد پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔