Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
206

سویڈش شہر مالمو میں عاشورہ محرم الحرام کی نویں مجلس اعزا

ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا مالمو سویڈن) سویڈن کے شہر مالمو میں امامیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے یکم محرم سے نویں محرم تک مجالسِ عاشورہ کا اہتمام کیا گیا، نویں محرم کی مجلس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مالمو شہر کی اہلسنت و جماعت کی مذہبی ، سماجی و سیاسی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا ہے کہ مالمو شہر میں شیعہ سنی بھائی چارگی اپنی مثال آپ ہے۔ مالمو میں پاکستانی ادارہ امامیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے   زیر اہتمام عاشورہ محرم الحرام کی نویں  مجلس اعزا منعقد کی گی جس میں مولانا سید میثم عباس نقوی اور ادارہ منہاج القرآن کے خطیب محمد اصغر قادری  نے فضائل اہلبیت اور مصائب شہادت حضرت علی اکبر  بیان کی۔ تقریب میں اہلسنت و جماعت سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات جن میں سویڈن میں اقلیتوں کی سیاسی جماعت پارٹیت نیانس کے نامزد کردہ پارلیمانی امیدوار زبیر حسین اور پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ سے محمد سرور نےخصوصی  شرکت کی۔ 

مقامی ذاکرین اہلبیت سید شیراز، حامد رضا، ذوالفقار علی،گلفام عباس، سید وقی عباس اور بین الاقوامی شہریت یافتہ نوحہ خاں سلیم رضا نگری  نے بھی ذکر اہلبیت بیان کیا۔ سید میثم عباس نقوی نے شہادت علی اکبر اس انداز میں بیان کیاکہ ہر آنکھ پرنم ہوگئی، مجلس اعزا کے اختتام پر ماتم داری کی گئ اور لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا   ۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے  خطیب اہلسنت اصغر قادری نے کہا کہ دین میں اخوت ہے بھائی چارہ ہے نفرت کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے مسلک کوئی بھی ہو سب کا احترام لازمی ہے۔میثم عباس نقوی کا کہنا تھا کہ انسان کو چاہئے کہ وہ ذلت کا پیغام ترک کردے کیونکہ نفرت انگیزی اور ذہنی غلامی ذلت کا باعث ہے اس لئے ہمیں اس راہ کو ترک کرنا ہے اور اتحادِ مسلمین قائم کرکے دنیا کو مثبت پیغام دینا ہے۔زبیر حسین اور سید شیراز کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں کی کاوشوں سے جو شیعہ سنی اتحاد مالمو شہر میں مثال بنا ہے انشاللہ دنیا بھر میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور مسلمان یکجا ہونگے۔