275

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شہادت امام حُسین کانفرنس

ارودونامہ ویب ڈیسک ( انصر اقبال بسرا ایتھنز یونان) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ذیلی مرکز برخامی میں شہادت حضرت امام حُسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی کانفرنس میں اسپین سےمعروف مذہبی اسکالر علامہ ظفر عباس سندھو نے خصوصی طور پر شرکت کی کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس سندھو کا کہنا تھا کہ کربلا کے میدان میں دی جانے والی قربانیاں ہمارے ایمان کو تازہ کرتی ہیں ہمارا مقصد دنیا بھر میں کربلا کے اندر دی جانی والی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے کہ کس طرح حضرت امام حُسین اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو بچایا اور صبر جمیل کو جو داستان رقم کی وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

اردونامہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس سندھو اور ڈاکٹر شبریز احمد کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی دی ہوئی قربانیاں ہمیں اس بات کا درس دیتی ہیں کہ ہمیں کس طرح حق اور باطل کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے اور کربلا میں دی جانے والی قربانیاں ہمیں اس بات کا درس دیتی ہیں کہ دنیا میں جہاں ظلم وبربریت ہو ہمیں اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہو جانا چاہیے ہمارا دین بھی ہمیں اسی بات کا درس دیتا ہے کہ ہم مظلوم کا ساتھ دیں اور ظالم کو ظلم سے روکیں پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر شبریز احمد نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیاُ۔